19 جنوری 2015 - 15:29
بوکوحرام کے ہاتھوں 60 افراد اغوا

افریقی ملک کیمرون کی پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے مبینہ شدت پسندوں نے کم از کم 60 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمیرون کی پولیس کا کہنا ہے کہ بوکو حرام گروپ کے افراد نے اس ملک کے شمالی علاقے تورو سے 60 افراد کو اغوا کیا ہے ان میں اکثریت بچوں اور نوجوانوں کی ہے۔ کیمرون کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کی اس کارروائی میں تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔سکورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حملے میں تقریبا 80 گھروں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ کیمرون نے اکثر نائیجیریا پر بوکو حرام کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔ بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے قبضہ کر رکھا ہے اور اس سے ہمسایہ ممالک کو بھی خطرہ ہے۔ بوکو حرام گروپ ، گذشتہ چھ برسوں سے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہا ہے اور اس کا مقصد نائیجیریا میں اسلامی ریاست کا قیام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲