اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بعض ذرائع کے مطابق حکومت ہندوستان نے پی آغی اے کا دفتر بند کرتے ہوئے اس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سعید احمد سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان ترک کردیں۔ہندوستان کے حکام نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں موجود پی آئی اے کے عملے کے افراد کی رہائش پرمٹ کی مدّت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ہندوستان کے ان حکام نے الزام لگایا ہے کہ پی آئی اے نے غیر قانونی طور پر کئی بلڈنگیں خریدی ہیں جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان بلڈنگوں کی خریداری سنہ دو ہزار پانچ کے انڈین قوانین و ضوابط کے مطابق انجام پائی ہے جس میں نئی دہلی میں پاکستان ایئر لائن کا دفتر بھی شامل ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق اس بارے میں ہندوستان کی عدالت میں اس وقت کیس بھی چل رہا ہے۔تاہم حکومت ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام غیر قانونی طورپر انجام پایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲