18 جنوری 2015 - 15:20
کنیڈین وزیر خارجہ کو فلسطین میں پڑے انڈے

کینیڈا کے وزیر خارجہ پرغرب اردن میں فلسطینی مظاہرین نے انڈے پھینکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق فلسطین کےسرگرم کارکنوں نے کل ، شہر رام اللہ میں، فلسطینی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر سے کینیڈا کے وزیر خارجہ جان برڈ کے نکلتے وقت، ان پر انڈے پھینکے۔ جان برڈ جمعے کے روز تل ابیب گئے اور پھر فلسطینی حکام سےبات چیت کے لئے شہر رام اللہ پہنچے۔ تنظیم آزادئ فلسطین ساف کےایگزیکٹیو کمیٹی کے سینئر رکن صائب عریقات نے اس دورے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک کینڈین اخبارکے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کینیڈاکےوزیر خارجہ کو، غاصب اسرائیل اور اس کی نسل پرستانہ پالیسوں کے حمایت کے سبب، ملت فلسطین سے عذر خواہی کرنی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲