18 جنوری 2015 - 08:05
ایران ميں سی آئي اے کا تخریبی پروگرام

سی آئي اے کے ایک اہلکارنے ایران میں تخریبی کاروائیوں کےمنصوبے سے پردہ اٹھائےجانے کے کیس میں گواہی دی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیرکی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی جاسوسی اورتخریبی کاروائیوں کے لئے سی آئی اے کی سرگرمیوں کا رازفاش ہونے پر ناراضگی کا اظہار کئے جانے کے ایک دن بعد سی آئی اے کے اصلی ایجنٹ نے بھی ویڈيو کانفرنسنگ کے ذریعے جفری اسٹرلینگ کی عدالت میں گواہی دی ہے-

امریکی سی آئي اے کے روسی ایجنٹ جس کا جعلی نام مرلین ہے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں گواہی دی کہ سی آئي اے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا-
امریکا کی خفیہ اورعدالتی ایجنسی نے سی آئي اے کے سابق اہلکار جفری اسٹرلینگ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اس خفیہ کاروائي کی اطلاعات کو باہر پہنچایا ہے –

سینتالیس سالہ جفری اسٹرلینگ پرالزام ہے کہ اس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکا کے تخریبی منصوبے کی اطلاع نیویارک ٹائمز کے ایک نامہ نگار کو دی تھی -جفری اسٹرلینگ روسی نژاد سی آئی اے کے ایجنٹ کا افسر تھا –

.......

/169