18 جنوری 2015 - 07:42
پے در پے شکست کے بعد داعش کی نابودی قریب

عراق کے نا‏ئب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراقی فورس اور عوامی رضا کار فورس کے مسلسل حملے کے نتیجے میں عنقریب تکفیری گروہ داعش شکست سے دوچار ہوجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نا‏ئب وزیر اعظم بہاء الاعرجی نے گذشتہ روز عراق کے مختلف علاقوں میں تکفیری گروہ داعش کی پے در پے شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ نینوا اور صوبہ الانبار میں عراقی فورس، کرد پیشمرگہ اور عوام کے مسلسل آپریشن کی وجہ سے تکفیری گروہ داعش سخت شکست سے دوچار ہے اور عوام و عراقی فورس کی مشرکہ کاروائی سے بہت ہی جلد کامیابی نصیب ہوگی ۔

.......

/169