اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ شہر الخلیل میں العروب کیمپ پر حملہ کرکے ایک فلسطینی مسلمان کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح نئی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں وہ فلسطینیوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین پر حملہ کرکے ایک فلسطینی جوان کو گرفتار کرلیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی سات ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان قید ہیں جنھیں ان جیلوں کی سخت صورت حال کا سامنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
.......
/169