18 جنوری 2015 - 06:06
الرقہ میں داعشی اسکول  دوبارہ کھل گئے

شام کے شہر الرقہ میں داعش کے زیرانتظام محکمہ تعلیم نےایک ماہ کی تعطیلات کے بعد نئے سال کی تدریسی سرگرمیوں کا کل ہفتے سے دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے’’دیوان تعلیم‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الرقہ شہرمیں 12 بوائز اور 12 گرلز اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ اب کی بار ان اسکولوں کے نام تبدیل کرتےہوئے انہیں مشاہیرتاریخی شخصیات اور جنگجوئوں کے ناموں سے موسوم کیا گیا ہے۔ اسکولوں کے نئے نام حطین، عبداللہ بن مسعود اور ابو مصعب الزرقاوی کی طرز پر رکھے گئے ہیں۔
داعش کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الرقہ شہر اور خلافت کے دوسرے شہروں میں مرحلہ وار اسکولوں کو کھولنے اور تدریسی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔
اسکولوں کے کھولے جانے کے ساتھ ساتھ ان میں پڑھانے والے اساتذہ کی خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ داعش کے اسکولوں میں صرف انہی لوگوں کو استاد رکھا گیا ہے جو داعش کے فکرو فلسفے کے پرچارک اور شدت پسندی کی تعلیم دینے کے قائل ہیں۔
.......

/169