17 جنوری 2015 - 14:04
عراق میں صدام کے پائلٹ سمیت درجنوں دھشتگرد ہلاک

عراق میں دہشتگردوں کے خلاف اس ملک کی مسلح افواج کی کاروائی بدستور جاری ہے جہاں مختلف علاقوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں صدام کا ذاتی پائلٹ بھی شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں دہشتگردوں کے خلاف اس ملک کی مسلح افواج کی کاروائی بدستور جاری ہے جہاں مختلف علاقوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں صدام کا ذاتی پائلٹ بھی شامل ہے۔ عراق کی وزارت داخلہ کے ایک سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں یوسفیہ کے علاقے میں عوامی رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسیز کی کاروائی میں داعش کا ایک سرغنہ ابوطارق، جو صدام کا ذاتی پائلٹ بھی رہا ہے، ہلاک ہوگیا۔ اس کاروائی میں اس پائلٹ کے تین ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ مغربی عراق کے صوبے الانبار میں بھی عراقی فوج نے داعش دہشتگرد گروہ سے وابستہ عناصر پر حملہ کرکے سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ دہشتگرد، الرمادی کے مغرب میں التامیم پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بغداد کے شمال میں، نباعی اور حلابسہ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں کم از کم تینتیس دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کی، کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب داعش دہشتگرد گروہ نے بھی صوبے بابل میں واقع اسکندریہ میں ایک بم دھماکہ کیا جس میں چار افراد مارے گئے۔مشرقی بغداد میں بھی دو بم  دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲