17 جنوری 2015 - 10:15
کراچی کے ایک قبرستان سے بچوں کی میتیں غائب

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایک قبرستان سے دفن کیے جانے والے بچوں کے لاپتہ ہونے کے پر اثرار واقعات پیش آرہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایک قبرستان سے دفن کیے جانے والے بچوں کے لاپتہ ہونے کے پر اثرار واقعات پیش آرہے ہیں

کراچی میں منگھوپیر کے قبرستان میں قبروں سے پراسرار طور پر بچوں کی لاشیں غائب ہونے کے واقعات نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے واقعات کسی جانور کی کارروائی معلوم ہوتے ہیں۔

منگھوپیر کا آفریدی گوٹھ قبرستان میں چند مہینوں کے دوران پانچ سے زائد قبروں سے بچوں کی میتیں غائب ہونے کے پراسرار واقعات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 15دن میں 2واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں ملنے والے ثبوتوں سے بظاہر کارروائی کسی جانور کی لگتی ہے، پھر بھی نفری تعینات کرکے قبرستان کی نگرانی کی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ قبرستان میں ہونے والی پراسرار وارداتوں کا سراغ لگا کر جانور یا کسی کے ملوث ہونے کا پتہ لگا کر ایسے واقعات کو روکا جائے۔

.......

/169