اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ عبدالامیر قبلان نے جمعے کے دن کہا کہ لبنان کی تمام جماعتوں کی مشاورت اور اتحاد کے ذریعے ملک خطرات اور سازشوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ شیخ قبلان نے لبنان کو در پیش مشکلات کے مقابلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے سیاستدانوں کو صدارت کے لۓ ایسا فرد منتخب کرنا چاہۓ کہ جو قومی مفادات کے دائرے میں کام کرے۔ شیخ عبدالامیر قبلان نے ملک کو اختلافات اور تفرقے سے بچانے پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ لبنان قومی اتحاد کی بدولت ہی خطرات سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ شیخ عبدالامیر قبلان نے دہشتگردوں کی شناخت اور ان کی سازشوں کو ناکام بنانے پر مبنی لبنان کی فوج اور سیکورٹی فورسز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہاکہ فوج کی اس کامیابی میں لبنان کی وزارت داخلہ کا بھی کردار ہے۔
.......
/169