16 جنوری 2015 - 14:55
عراقی شہر الرمادی کا مغربی علاقہ آزاد

عراق کی فوج نے مغربی صوبے الانبار کے شہر الرمادی مغربی علاقے کو تکفیری دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ البغدادیہ کی رپورٹ کے مطابق الانبار میں فوج کے آپریشنل سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے شہر الرمادی کے کوبری علاقے کو داعش سے آزاد کراکر اس طرف سے جانے والے ہائي وے پر امن قائم کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فوج کے آپریشن میں دسیوں داعشی تکفیری ہلاک ہوئے ہیں۔ شہر الانبار کے قبیلوں نےبھی اس آپریشن میں شرکت کی ہے۔ اس آپریش کے نتیجے میں شہر الرطبہ کے  ہائي وے کو محفوظ بنالیا گيا ہے۔ ادھر داعش کے تکفیریوں نے شہر فلوجہ سے ایک سو بہتر افراد کو فوج کی حمایت کرنے کے الزام میں اغوا کرلیا ہے۔ عراق کی تنظیم بدر کے ترجمان کریم النوری کے مطابق صلاح الدین صوبے کے الدور اور العلم علاقوں کے سنی قبائل نے فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲