اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ایاد بن امین مدنی نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے اپنے دورے میں آیت اللہ سیستانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اور اس ملک کے مسائل خاص طور پر دہشت گردی کے مسئلے پر تبادلۂ خیال کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل بغداد میں بھی عراق کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ کہا جارہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل عراقی حکام کے ساتھ مختلف شعبوں میں اسلامی ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور دہشت گردی سے مقابلے کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔
.......
/169