اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مصر میں اپنے سفر کے دوران شیخ الازھر احمد الطیب سے ملاقات کی جس میں عراق کے حالات کےبارے میں اور تکفیری ٹولیوں کا مقابلہ کرنے کی راہوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پیر کو عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے شیخ الازھر سے قاہرہ میں ہوئی ملاقات کے دوران تکفیریت کے مقابلے میں دین اسلام کی صحیح تعلیمات سے لوگوں کو آشنا کرانے اور مختلف ادیان کے ماننے والوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
حیدر العبادی نے انتہاپسند نظریے کے خلاف اسلام کی رواداری کو پھیلانے اور فرقہ واریت کو ختم کرنے میں الازھر کے ساتھ مذہبی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔
شیخ الازھر نے بھی دھشتگرد ٹولیوں کے خلاف عراقی عوام میں اتحاد و بھائی چارگی کا سلسلہ قائم کرنے میں الازھر کی حمایت کا اعلان کیا۔
حیدر العبادی نے انتہاپنسدی کا مقابلہ کرنے اور مسلمانوں میں اتحاد قائم کرنے میں الازھر اور حوزہ علمیہ نجف کے مشترکہ اہداف کو سراہتے ہوئے کہا عراقی قبیلے سب ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں۔
حیدر العبادی نے ان تمام ٹی وی چینلوں سے بھی خبردار کیا جو یا قوم پرستی کے نام پر مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلا رہے ہیں یا شیعہ سنی ہونے عنوان سے اور شیخ الازھر کو ایسے ٹی وی چینلوں کے خلاف آواز اٹھانے پر تاکید کی۔
شیخ الازھر نے اس ملاقات کے آخر میں حیدر العبادی سے وعدہ کیا کہ وہ شیعہ مراجع کو الازھر میں دعوت دیں گے اور علاقے کے مسائل پر گفتگو کریں گے۔




...............
۲۴۲