14 جنوری 2015 - 14:04
شام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری ہےجس کے دوران دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حمص کے مشرقی علاقے میں مسلح گروہوں کے ساتھ شدید لڑائی میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے -

ان لڑائیوں میں خاصی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئےہيں-

اس دوران شامی فوج نے القصیر کے مضافاتی علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملےکرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ ریف درعا اور ریف الحسکہ میں ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے -

ایک اور کاروائي میں شامی فوج نے ریف حسکہ کے علاقے میں عوامی رضاکاروں کی مدد سے خربہ جدوع اور تل غزال کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے-

اس کاروائی میں بھی بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہيں - دیرالزور سے بھی خبرہے کہ شامی فوج نے شہر کے مختلف علاقوں اورمضافات میں دہشت گردوں کے کئي ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد ميں ان کے عناصر کو بھی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے –

.......

/169