14 جنوری 2015 - 12:29
یمن میں تکفیری ٹولے ’’امارت القاعدہ‘‘ کے خواہاں

مشرقی یمن میں تکفیری گروہ، سعودی عرب کی حمایت سے "امارت القاعدہ" کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے سابق اور فراری جنرل علی محسن الاحمر کی قیادت میں، یمن کے مختلف علاقوں سے دس ہزار سے زيادہ تکفیری عناصر، اس ملک کے مشرقی صوبے مآرب کے "نخلا" اور "سحیل" کیمپوں میں جو سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع ہیں ، اکٹھا ہوگئے ہيں۔اس رپورٹ کے مطابق یہ تکفیری گروہ، سعودی عرب کی براہ راست حمایت سے اس کوشش میں ہے کہ یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مآرب ميں امارت القاعدہ کی تشکیل دے۔ اسی طرح وہ تمام قبائلی اور فوجی جو سعودی عرب کی طرف فرار کرگئے تھے، اس ملک کی حمایت و مدد سے ان تکفیریوں سے ملحق ہونے کے لئے دوبارہ یمن واپس لوٹ آئے ہيں ۔ ادھر ان تکفیریوں سے مقابلے کے لئے صوبۂ مآرب کے باشندے اور انقلابی جوان، اس صوبے کے ہیلا نامی پہاڑ پر تعینات ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاراللہ یمن نے اس ملک کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان تکفیریوں کو ملک سے باہر نکالنے کے اقدامات عمل میں کہ جو اس صوبے میں امارت القاعدہ کی تشکیل کے لئے موقع کے انتظار میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲