14 جنوری 2015 - 12:14
پانچ ہزار یورپی جوان شامی دھشتگردوں میں موجود

تین سے پانچ ہزار تک یورپی شام میں دہشتگردوں کے ساتھ مل کر عوام کےخلاف لڑ رہے ہيں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے ہفت روزہ اخبار لوپوان نے رپورٹ دی ہے کہ یورپین پولیس کے سربراہ راب وین رایٹ نے منگل کی رات اعلان کیا کہ شام میں دہشتگردوں کے ساتھ ملحق ہونے والے یورپی شہریوں کی واپسی یورپی ممالک کی قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ شمار ہوتی ہے۔
راب وین رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ تین سے پانچ ہزار تک یورپی شہری جن میں اکثرجوان ہیں دہشتگردوں کے ساتھ جاملے ہیں۔اور یہ جوان ہی پیرس جیسی بدامنی کے اقدامات میں شامل ہوسکتے ہیں۔
پیرس واقعے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
راب وین رایٹ نے کہا کہ یورپی ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہوں نے اب تک دہشتگردانہ اقدامات میں ملوث دوہزار پانچ سوافراد کے نام اکٹھا کئے ہیں۔
مغربی حکومتوں کوجنھوں نے شامی حکومت کے مخالف دہشتگردوں کو مسلح کئے جانے کی حمایت کی ہے اس وقت ان دہشتگردوں کے ساتھ اپنے جوانوں کے شامل ہونے اور ملک واپسی پر دہشتگرادانہ اقدامات کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲