اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملا فضل اللہ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر (ای او) 13224 کے تحت عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ دہشت گرد گروہ طالبان کو 2010 میں عالمی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔ طالبان دہشت گرد گروہ اقوام متحدہ کی القاعدہ سینکشن کمیٹی1267/1989 کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
ملا فضل اللہ کے سرغنہ بننے کے بعد طالبان نے پاکستان میں کئی دہشت گردانہ کارروئیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان نے ہی گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی۔
طالبان کے سابق سرغنہ حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ملا افضل اللہ کو نومبر 2013 میں دہشت گرد گروہ طالبان کا سرغنہ مقرر کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲