13 جنوری 2015 - 13:06
عراق ، کار خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق

عراق میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تكريت کے جنوب میں واقع عباسیات کالونی میں شیعہ رضاکاروں کو ہدف بنا کر کیے گئے اس کار بم دھماکے میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عراق کے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی بغداد کے 130 کلو میٹر شمال میں واقع اس علاقے میں فوجیوں اور شیعہ رضاکاروں کے اجتماع کے مقام پر جا کر ٹکرا دی۔ اس حملے میں دو فوجی اور دس شیعہ رضاکار ہلاک جبکہ اٹھارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے فورا بعد دہشت گرد گروہ داعش اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس طرح کی کارروائی زیادہ تر داعش کی جانب سے کی جاتی ہے۔

.......

/169