13 جنوری 2015 - 12:41
ایران، روس تعاون علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت کا حامل

سیاسی امور کے ماہر محمد شوری نے ایران اور روس کے باہمی تعاون کو علاقائی اور عالمی حالات میں اہم اور موثر قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی امور کے ماہر محمد شوری نے ایران اور روس کے باہمی تعاون کو علاقائی اور عالمی حالات میں اہم اور موثر قرار دیا ہے۔ محمد شوری نے اخبار اعتماد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا دورۂ تہران اور ایرانی حکام کے ساتھ ان کے بات چیت ان مذاکرات اور مشاورتوں کے تناظر میں ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام گروپ پانچ جمع ایک کے اراکین کے ساتھ کریں گے۔ محمد شوری نے مزید کہا ہے کہ یہ ملاقاتیں اور مذاکرات تمام ممالک کے مدنظر حتمی سمجھوتے اور راہ حل تک پہنچنے کے سلسلے میں ممد و معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سیاسی مبصر کے مطابق ایران  اور روس ایک دوسرے کے ہمسایہ ہیں اور ان کے مفادات بھی مشترک ہیں۔محمد شوری کا مزید کہنا تھاکہ ایران روس سے یہ توقع رکھتا ہے کہ ماسکو ایٹمی مذاکرات میں بلاواسطہ اور زیادہ سرگرم کردار ادا کرے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اٹھارہ جنوری دو ہزار پندرہ کو نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر جنیوا میں ایٹمی مذاکرات ہوں گے۔

 .......

/169