اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ سامنتا پاور نے پیر کے روز کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتہ کے حصول کی امید بدستور باقی ہے۔ پاور نے مزید کہا کہ واشنگٹن، ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے حصول کا خواہاں ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے، ایران کےخلاف نئی پابندیاں منظور کئے جانے سے متعلق بعض کانگریسی نمائندوں کی کوششوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس طرح کا اقدام غیر تعمیری ہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نئے دور کے مذاکرات اٹھارہ جنوری سے جنیوا ميں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوں گے جبکہ پندرہ سے سترہ جنوری تک ایرانی اور امریکی وفود جنیوا میں مذاکرات انجام دیں گے۔
.......
/169