اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسلام کو انسانی حقوق کا مخالف ظاہر کرنا ایک ایسا المناک انحراف ہے جو یورپ والے عالمی رائے عامہ میں وجود میں لانا چاہتے ہیں۔ ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کاظم غریب آبادی نے پیر کے دن امریکہ میں انسانی حقوق کی دستاویزات کی تقریب رونمائی میں مزید کہا کہ انسانی حقوق کے دعویداروں نے یہ کام انجام دیا ہے کہ جب بھی انسانی حقوق کا نام آئے تو افراد یہ سمجھیں کہ صرف چند ممالک ہی انسانی حقوق کے محافظ ہیں اور یہ ظلم عظیم ہے۔ کاظم غریب آبادی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ عالمی جنگوں میں دسیوں ملین افراد کے قتل کے بعد یورپ میں انسانی حقوق کی بات کی گئی حالانکہ صدیاں قبل پیش کیا جانے والا دین اسلام انسان کے لۓ عظیم مقام و منزلت اور انسانی شرافت و کرامت کا قائل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲