اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں قبرس کے وزیر خارجہ ایوانیس کاسو لیڈیس کے ساتھ ملاقات میں ایران اور قبرس کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قبرس کے اعلی حکام مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، اور روشن مستقبل کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، ترقی و پیشرفت کی راہوں کو کھولے جانے کا باعث بنے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے صہیونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے وحشیانہ قتل کے حوالے سے قبرس کے انسان دوستانہ مواقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ قبرس کے مواقف علاقائی و عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں حقیقت پسندانہ فہم و فراست کے عکاس ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے دہشتگرد تکفیری گروہوں کے اقدامات کو علاقے کے اہم ترین بحرانوں میں سے قرار دیا اور کہا کہ علاقے کے بعض ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی امداد اور بعض مغربی ممالک کی طرف سے دہشتگردوں کی بھر پور حمایت کی بناپر، علاقے حتی عالمی سطح پر دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
قبرس کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبرس علاقے میں ایران کے اہم اور موثر کردار سے آگاہی کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے۔
.......
/169