اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ميں حکومت مخالف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کی سکورٹی فورسیز نے کل العوامیہ کے رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس علاقے کے متعدد گھروں اور لوگوں کے اموال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران العوامیہ کے علاقے میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے دوران متعدد سیاسی سرگرم کارکن جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی سکورٹی فورس نے دو ہفتہ قبل،سیاسی سرگرم کارکنوں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے العوامیہ کے علاقے پر حملہ کرکے ایک بچے سمیت پانچ شہریوں کو قتل کردیا۔
.......
/169