11 جنوری 2015 - 15:37
فرانس میں دہشتگردانہ حملے پر قم کے دینی تعلیمی مرکز کا بیان

دینی تعلیم کے عالمی مرکز، حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی تنظیم جامعہ مدرسین نے فرانس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے بیان میں فرانس میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کا ذکرکرتے ہوئے علمائے اسلام سے کہا ہے کہ وہ ایک آواز ہوکر دہشت گردوں اور ان کے اقدامات کو اسلام سے الگ کریں اور دنیا والوں کو یہ بتائيں کہ اسلام تشدد قتل و خونریزی اور انسانوں کے حقوق کی پامالی کا سخت مخالف ہے -

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر میگزین کے مالکان نے اسلامی مقدسات کی توہین کی ہے تو کاٹونسٹوں نے پیغمبراسلام صل اللہ علیہ وآلہ کی شان ميں توہین آمیز خاکہ شا‏ئع کیا ہے تو اگرچہ یہ اقدام بہت بڑا گناہ ہے لیکن اس کی سزا دہشت گردی نہيں ہے بلکہ عدالت میں شکایت کرنی چاہئے اور جرم ثابت ہونے پر مجرم کو اس کے کئے کی سزادی جانی چاہئے -

حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں سبھی ادیان و مذاہب کے پیروؤں سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے مذہبی عقائد کااحترام کریں ایک دوسرے کےساتھ پرامن زندگی بسرکریں ۔

.......

/169