11 جنوری 2015 - 07:56
ولایتی: فرانس کے حملے، دہشت گردی کے حامی ممالک کے لئے انتباہ

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل میں تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ فرانس کے حالیہ دہشت گردانہ حملے، دہشت گردی کے حامی ملکوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران  کی تشخیص مصلحت نظام کونسل میں تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ فرانس کے حالیہ دہشت گردانہ حملے، دہشت گردی کے حامی ملکوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ ہیں۔ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے تہران میں نامہ نگاروں کے اجتماع میں، پیرس میں چارلی ایبڈو جریدے  کے دفتر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور فرانس میں اغوا کی کاروائی  پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل، خواہ وہ مشرق وسطی کے علاقے ميں ہو یا ایشیا، افریقہ اور یورپ یا دنیا کے کسی بھی علاقے میں ہو، ایران اس طرح کے اقدام کی مذمت کرتا ہے ۔ ڈاکٹر ولایتی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بلاشبہ دہشت گردی کے حامی ممالک بھی اس کی لپیٹ میں ضرور آئیں گے اس امید کا اظہار کیا کہ پیرس جیسے افسوسناک اور تشویشناک واقعات شاید اس بات کا سبب بنیں کہ عالمی برادری، دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی کارکردگی اور ایران کے خلاف عائد تمام پابندیاں اٹھائےجانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اصولی پالیسی یہ ہے کہ جوہری توانائی کے پرامن استفادے کے لئے ایٹمی حقوق کی حفاظت کی جائے اور ہم پابندیوں اور دباؤ کے سبب اپنے حق سے چشم پوشی نہيں کریں گے۔

.......

/169