اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بس سنیچر کو کراچی سے شکار پور جا رہی تھی اور سپرہائی وے لنک روڈ پر سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے نتیجے میں بس اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔
بس کی چھت پر سوارکئی افراد نے کود کرجانیں بچائیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیورکی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی مسافر جھلس کر دم توڑ گئے اور جھلسنے کی وجہ سے مسخ لاشوں کی شناخت نہیں ہو پا رہی ہے۔
.......
/169