10 جنوری 2015 - 19:20
الانبار کی آزادی، دہشتگردوں کی کمر توڑ دے گی

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صوبے الانبار کی مکمل آزادی، عراق میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبہ الانبار کے ایک وفد سے ملاقات میں صوبے کو آزاد کرانے کی کوششوں میں الانبار کے سبھی گروہوں کی شراکت کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ صوبہ الانبار کو داعش کے قبضے سے آزادکرانا جو عراق کے دیگرعلاقوں کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا عوام اور سیکورٹی فورس کے درمیان مکمل اتحاد کا متقاضی ہے۔ عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ الانبار سے آنےوالے وفد میں صوبے کی بیداری کونسل کے سربراہ احمد ابوریشہ صوبائی گورننگ کونسل کے سربراہ صوبے کے اہل سنت اوقاف کی کونسل کے صدر اور کئي ديگر صوبائي عہدیدار بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں صوبہ الانبار کی سیکورٹی صورتحال سمیت داعش کے قبضے سے آزاد ہونےوالے علاقوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا - ملاقات میں صوبےکے لوگوں کو طبی خدمات اور سہولتوں کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

.......

/169