10 جنوری 2015 - 14:09
صدر روحانی اور ونزوئلا کے صدر کی ملاقات+ تصاویر

اسلامی جمہوریۂ ایران اور ونزوئلا کے صدور نے تہران اور کاراکاس کے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران اور ونزوئلا کے صدور نے تہران اور کاراکاس کے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج تہران ميں ونزوئلا کے صدر نیکلس ماڈورو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس ميں دونوں ملکوں کے گہرے اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاطینی امریکہ کے ملکوں منجملہ ونزوئلا کے ساتھ تعلقات کا فروغ، ایرانی حکومت کی پالسیوں ميں سے ہے۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے تہران میں ونزوئلا کے صدر کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران، ونزوئلا میں مختلف شعبوں میں، سرمایہ کاری کی آمادگی رکھتا ہے ۔ صدر مملکت نے تیل کی منڈی میں گراوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ اوپک کے ممالک باہمی تعاون کے ذریعے اوپک مخالف بعض طاقتوں کے پروگراموں کو ناکام بناتے ہوئے تیل کی قیمت میں استحکام لا سکتے ہيں ۔ ونزوئلا کے صدر نے بھی دو طرفہ اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ونزوئلا ، اسلامی جمہوریۂ ایران کےساتھ تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں بنیادی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ ماڈورو نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ تہران اور کاراکاس دونوں ملک، اقتصادی بنیاد کی تقویت اور استکبار سے مقابلے ميں مشترکہ اسٹریٹیجک کے حامل ہیں، مختلف شعبوں میں اپنے ملک میں ایرانی کمپنیوں کی شرکت کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ونزوئلا کے صدر گزشتہ شب تہران میں پہنچے۔

...............

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲