اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے شمال مغربی صوبےارومیہ پہنچتے ہی نامہ نامہ نگاروں کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ علاقے میں بحران پیدا ہونے کے علل و اسباب میں سے ایک ، ایسے غیر ملکی عناصر کا اس علاقے میں داخل ہونا ہے کہ جو علاقے کے لوگوں کی خوشحال و پرسکون زندگی اور باہمی اتحاد کو درھم برھم کرنے کے درپے ہيں ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے وحدت و اتحاد کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے گذشتہ روز کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کا موضوع اسلامی جمہوری نظام کا ایک اہم، اسلامی موضوع شمار ہوتا ہے اگرچہ ممکن ہے کہ علاقے میں اس سلسلے میں کچھ اور نظریہ پایا جاتا ہو ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی ، صوبۂ مغربی آذربائیجان کے اپنے ایک روزہ دورے میں شیعہ سنی اتحاد اور مختلف ادیان سے متعلق کانفرنس ميں شرکت کریں گے۔
.......
/169