اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر موصل کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے باشندوں نے جو اس وقت داعش کے کنٹرول والے علاقوں میں ہیں ان قبروں کا پتہ لگایا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ان میں سے بعض لاشیں عراق کے ایزدیوں کی ہے اور ان لاشوں کے درمیان بچوں کی لاشیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ گذشتہ مہینے کے دوران کرد ملیشیا نے سنجار کے علاقے میں بھی ایزدی فرقے کے افراد کی نو اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا تھا ۔ واضح رہے کہ داعش نے جون 2014 نے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد مرکزی علاقوں کی طرف پیشقدمی شروع کردی ۔ اوریہ گروہ عراق کے شیعہ ، سنی ، کردوں اور عیسیائیوں کے خلاف ہولناک جرائم انجام دے رہا ہے۔
.......
/169