اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کے دن ایک بیان میں شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو آزادی بیان کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹنی انٹرنیشنل نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ شیخ علی سلمان کو قید کی سزا سنائے جانے کی صورت میں ان کو آزادی بیان کا قید قرار دیا جائے گا۔ اس بیان کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے اٹارنی جنرل کے نام ایک تحریری پیغام میں شیخ سلمان پر لگائے جانے والے الزامات کے بارے میں وضاحت مانگی ہے لیکن ابھی تک اسے کوئي جواب نہیں ملا ہے۔
.......
/169