6 جنوری 2015 - 18:43
نتن یاہو اسرائیل کا سب سے کمزور وزیراعظم

صہیونی حکومت کی پارلیمینٹ ایک رکن نے نتن یاہو کو اسرائیل کا سب سے کمزور وزیراعظم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی پارلیمینٹ کے نمائندے ایتان کابل نے کہا ہ بنیامین نتن یاہو اسرائیل کا کمزور ترین وزیراعظم رہا ہے اور رہے گا۔  صہیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کی کابینہ حال میں شدید اختلافات کی بناپر ٹوٹ گئی ہے۔  ادھر بنیامین نتن یاہو اس کوشش میں ہے کہ مارچ کے مہینے میں پارلیمانی انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی کامیابی کے ساتھ، وزارت اعظمی کے منصب کو حاصل کرے۔  دوسری جانب نتن یاہو نے اپنی پہلی انتخاباتی تقریر میں فلسطینیوں کے ساتھ سازش نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔  یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ فلسطینیوں کے حوالے سے نتن یاہو کی پالیسیوں پر اندرونی اور عالمی سطح پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

.......

/169