6 جنوری 2015 - 18:21
غرب اردن: 24 گھنٹوں کے دوران متعدد فلسطینی گرفتار

غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔  فلسطین کی سوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں حملے کر کے 19 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔  اس رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 14 فلسطینی اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں۔  اسی طرح صہیونی فوجیوں نے آج صبح جنوبی جنین میں صانور شہر پر حملہ کر کے، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلی رکن شیخ زیاد العیسہ کی تلاشی لی اور ان کے دو بیٹوں سے باز پرس کی۔  واضح رہے  کہ غاصب صہیونی حکومت نے حالیہ مہینوں میں غرب اردن اور قدس میں فلسطینیوں کو گرفتار کرنے میں تیزی پیدا کردی ہے۔  فلسطینی قیدیوں کے مسائل کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی نے حالیہ ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔  

.......

/169