اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی شہر کوبانی میں سنی کردوں اور سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے درمیان خونریز لڑائی کے بعد سنی کردوں کو فتح حاصل ہوئی اور انھوں نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے 80 فیصد علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کی سرحد سے متصل شام کے اہم قصبے کوبانی میں گزشتہ 4 ماہ سے داعش کے خلاف برسر پیکار سنی کردوں نے عراقی سنی کردوں پیش مرگہ فورسز کے ہمراہ شدید مزاحمت کرتے ہوئے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو پسپا کردیا ہے، جس کے بعد کوبانی کے 80 فیصد علاقے کو نام نہاد سلفی وہابی دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کوبانی میں لڑائی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد ترکی میں پناہ گزین ہونے پر مجبور ہوئے تھے ۔
.......
/169