اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے عرب یونین کا قاہرہ میں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں عرب یونین کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے کہا کہ ہم لیبیا میں ہر طرح کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اسی طرح لیبیا کے تیل کے منابع پر قبضہ کے لئے مسلح گروہوں کی جانب سے جاری کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
نبیل العربی نے کہا کہ لیبیا کے بحران کے حل کے لئے کوششوں کی حمایت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کی منتخب پارلیمنٹ اور اس پارلیمنٹ کی جانب سے حکومت کی تشکیل کو ہم جائز سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169