اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجدالاقصی پر یہ حملہ، باب المغاربہ کی طرف سے انجام پایا۔اس جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسجدالاقصی میں موجود نمازیوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے اور اس حملے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں عیزریہ قصبے کے قریب فلسطینیوں پر حملہ کرکے بارہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جن میں فلسطین کی اسلمای مزاحمتی تحریک حماس کے سات اراکین بھی شامل ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے ان افراد کو بلاسبب گرفتار کیا جنھیں پھر غرب اردن کے علاقے منتقل کردیا۔ صیہونی حکومت، غرب اردن کے مختلف علاقوں پر آئے دن حملے اور فلسطینیوں کو زدوکوب، ان کے گھروں کی تلاشی اور انھیں بلاسبب گرفتار کرتی رہتی ہے جیساکہ اعلان کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی کوئی سات ہزار فلسطینی قید ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲