5 جنوری 2015 - 14:23
داعش کے تربیتی مرکز پر عراقی فوج کا قبضہ

عراقی افواج نے شہر تکریت کے جنوب میں داعش کے ایک ٹریننگ سینٹر پر قبضہ کر لیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی افواج نے شہر تکریت کے جنوب میں داعش کے ایک ٹریننگ سینٹر پر قبضہ کر لیا-

اس ٹریننگ سینٹر میں تکفیری دہشتگرد گروہ ، داعش کے عناصر کو ٹریننگ دی جاتی تھی-اسی طرح عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اس شہر کے جنوبی علاقے میں ایک ایسے مرکز پر قبضہ کر لیا جس میں خودکش کار بم تیار کیا جاتا تھا-

العالم کے مطابق جنوبی تکریت کے الاسحاقی علاقے میں اتوار کو گھر گھر تلاشی کے دوران عراقی پولیس کو یہ کامیابی ملی-

اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کارخانے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو بے اثر بنایا اور اس میں موجود سازوسامان کو پلیس نے اپنی تحویل میں لے لیا-

واضح رہے کہ عراقی افواج نے جنوبی تکریت کے الاسحاقی علاقے کے بڑے حصے کو داعش کے وجود سے آزاد کرالیا- اس دوران پلیس نے تین گھروں کو بموں سے پاک کیا اور اس علاقے میں لگائے گئے دسیوں بموں کو بے اثر بنایا-

عراقی سیکورٹی فورس کی کامیابی سے بوکھلائے داعش نے مشرقی تکریت کے العبید قبیلے کے اسی افراد کو اغوا کر لیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169