اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نوذر شفیعی نے اخبار ایران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران ایک علاقائي طاقت شمار ہوتی ہے جبکہ سعودی عرب جیسے ممالک میں اس طرح کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ نوذر شفیعی کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب مکمل طور پر امریکہ سے وابستہ ہے۔ نوذر شفیعی نے مزید کہا کہ اقتصادی میدان میں بھی سعودی عرب کا سارا انحصار تیل پر ہے اور اس کی علاقائی حیثیت کا سارا انحصار یورپ کی حمایت پر ہے جبکہ ایران سیاسی ، ثقافتی اور اقتصادی میدانوں میں مختلف طرح کی صلاحیتوں کا حامل ہے جوکہ سعودی عرب کے پاس نہیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے مزید کہاکہ سعودی عرب اپنی خارجہ پالیسی میں بھی امریکہ کی پیروی کرتا ہے۔
.......
/169