اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خالد العبیدی نے عراقی شہریوں کے خلاف داعش کے دہشتگردوں کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موصل شہر کی آزادی، عراق میں دہشتگرد گروہوں کی بنیادوں کو ہلا دےگی اوراس شہر کی آزادی کےساتھ ملک سےدہشتگردوں کاخاتمہ ہوجائے گا۔
عراق کے وزیر دفاع نے دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے، فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے اور عراق کی فوج کو ملک کے تمام سیاسی گروہوں اور قبائل کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب عراق کی فوج نے کرد پیشمرگہ فورسز کی مدد سے صوبے نینوا کے جنوب میں موصل شہر کے جنوب مشرق میں کنعوص اور شیخ حمد کے علاقوں کو دہشتگرد گروہ داعش سے خالی کروالیا ہے۔
عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ فورسز نے موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور تمام تر توجہ موصل شہر کی آزادی پر مرکوز کررکھی ہے۔
.......
/169