3 جنوری 2015 - 18:20
اوباما کے بیانات، ایران کو تسلیم کرنے کی نشاندہی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے حالیہ بیانات سے ایران کی علاقائی طاقت تسلیم کۓ جانے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان  سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے حالیہ بیانات سے ایران کی علاقائی طاقت تسلیم کۓ جانے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ سید حسین نقوی حسینی نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران امریکی صدر باراک اوباما کے ان بیانات کے بارے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جن میں امریکی صدر نے کہا ہےکہ ایران خطے کی ایک اچھی طاقت بن سکتی ہے ، کہا کہ اگرچہ یہ بیانات ایک طرح کا طعنہ بھی ہیں لیکن اس طرح کے بیانات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ ایران علاقے کی ایک بڑی طاقت ہے۔ نقوی حسینی نے صراحت کے ساتھ کہاکہ انھوں نے خطے میں ایران کی طاقت محسوس کی ہے اور وہ شام کے حالات اور داعش کے پیش نظر یہ جانتے ہیں کہ ایران خطے کی ایک بڑی طاقت ہے لیکن وہ اچھے اور برے کا تعین خود کرنا چاہتے ہیں۔

.......

/169