3 جنوری 2015 - 16:20
ہلال احمر ایران نے کربلائے معلی میں اسپتال قائم کر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں ایک اسپتال اور کلینک قائم کرنے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں ایک اسپتال اور کلینک قائم کرنے کی خبر دی ہے۔ ہلال احمر کمیٹی کے شعبہ رابطہ عامہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ہلال احمرکمیٹی کے میڈیکل شعبے کے سربراہ سیدعلی مرعشی نے عراق میں اسپتال اور میڈیکل سینٹر قائم کئے جانے کے بارے میں کہا کہ مخیر افراد کی مدد سے مقدس مقامات پر سات اسپتال اور کلینک قائم کئے جائيں گے جن میں تین کلینک کربلا میں ، دو کلینک نجف میں ایک کلینک کاظمین میں اور ایک اسپتال کربلاء میں قائم کیا جائے گا۔ سیدعلی مرعشی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ سالانہ دوملین پانچ لاکھ زائر کربلاء معلی جاتے ہيں جن کے لئے میڈیکل خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور کربلا، نجف ، کاظمین اور سامرہ میں میڈیکل مراکز اور کلینک کا قیام ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے پروگرام میں شامل ہے۔ اس وقت ایران کی جانب سے ایک کلینک کربلاء معلی میں اور ایک کلنیک نجف اشرف میں زائرین کو چوبیس گھنٹےخدمات فراہم کررہا ہے۔

.......

/169