3 جنوری 2015 - 10:39
اسلام کو بدنام کرنے میں سعودی عرب کا اہم کردار: ہندوستان کے سنی عالم دین

ہندوستان کے معروف اہلسنت عالم دین اور اس ملک کی لوک سبھا کے سابق رکن مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے کہا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے میں سعودی عرب کا اہم کردار رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے معروف اہلسنت عالم دین اور اس ملک کی لوک سبھا کے سابق رکن مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے کہا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے میں سعودی عرب کا اہم کردار رہا ہے۔انھوں نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہابی فکروسوچ رکھنے کی وجہ سے امریکہ، سعودی عرب کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کررہا ہے تاکہ مسلمانوں کے حالات کشیدہ ہوں اور عالمی سطح پر اسلامی ممالک کو کمزور کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ، اس بات سے واقف ہے کہ سعودی عرب دہشتگردوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے اور وہ یہ کام، واشنگٹن کے کہنے پر ہی کررہا ہے۔ عبیداللہ خان اعظمی نے کہا کہ سعودی عرب، دنیا کا ایسا واحد دہشتگرد ملک ہے کہ جس نے حضرت خدیجہ(س)، حضرت فاطمہ زہرا(س)، حضرت امام حسن(ع) اور حضرت عائشہ(رضی) کے مزارات کو مسمار کیا اور وہابی فکر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲