اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے معروف انقلابی رہنما اور جمیعت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے گھر کے باہر لوگوں کے اجتماع پر آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے فائرنگ کردی . یہ افراد گرفتار رہنما کی حمایت اور ان سے یک جہتی کے اعلان کے لئے ان کے گھر کے سامنے جمع ہوئے تھے . آل خلیفہ کے فوجیوں نے پہلے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے زہریلی آنسو گیس کے گولے داغے ، جب اس کے بعد بھی لوگ وہاں سے ہٹنے کے لئے تیار نہ ہوئے تو انہوں نے مجمع پر فائرنگ کرپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے جمیعت الوفاق کے مرکزی دفتر کو بھی اپنے محاصرے میں لے لیا ہے . دوسری جانب جمیعت الوفاق نے یک بیان جاری کرکے شیخ علی سلمان کے جسمانی ریمانڈ کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کی مذمت کرتے ہوئے اس کو اشتعال انگیز ی قرار دیا ہے . بحرین کی انقلابی تحریک جمیعت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ اس قسم کی اقدامات سے انقلابی تحریک کو نہیں روکا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲