1 جنوری 2015 - 09:55
2015 دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا سال

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ 2015 دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا سال ہوگا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے جاری پیغام میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے نئے سال کی آمد پر وطن عزیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا 2015 دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سال ہوگا ، دہشتگردی کیخلاف تاریخ ساز کامیابی کیلئے ہر فرد کردار ادا کرنے کیلئے مستعد ہے ، مشکل حالات کے باوجود کامیابی پاکستانیوں کا مقدر بنے گی ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیا سال روشن مستقبل کی امید بن کر طلوع ہوا ہے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دعا ہے 2015 خیر و برکت امن و آشتی کا سال ثابت ہو۔

.......

/169