31 دسمبر 2014 - 13:27
ایران دھشتگردی کے خلاف جدوجہد میں عراق کا قابل اطمینان شریک

عراق کے صوبہ الانبار کی نجات کونسل کےسربراہ شیخ حمید الھایس نے نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دہشتگردی کے خلاف جد وجہد کے لئے عراقی قبائل کا قابل اطمینان شریک قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  شیخ حمید الھایس نے آج فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ الانبار کے قبائل کے شیوخ اور بزرگوں کا حق ہے کہ داعش کے خلاف جد وجہد میں ضروری ہتھیاروں کے حصول کے لئے کسی بھی فریق کی مدد کرسکتا ہے اور اس بیچ ایران ،عراقیوں کی فوجی مدد کے باعث قابل اطمینان فریق شمار ہوتا ہے۔ شیخ حمید الھایس نے مزید کہا کہ صوبہ الانبار کی نجات کونسل چاہتی ہے کہ وہ قبائل جو تکفیری دشمن سے جنگ کے لئے فوج اور پولیس کے ساتھ رضاکارانہ طور پر ملحق ہو رہے ہيں جبکہ بیس ہزار سے زيادہ پولیس اہلکار اور دس ہزار رضاکار بغیر اسلحے کے ہیں۔ شیخ حمید الھایس نے عراق کے ساتھ اسلحے کے معاہدے میں امریکہ کی پس وپیش کی جانب اشارہ کرتے ہوئۓ کہاکہ وقت نکلتا جارہا ہے اور دہشتگردوں سے لڑنے کے لئے پیسے ، اسلحے اور افرادی طاقت کی ضرورت ہے اور اب تک امریکہ سے کوئي اسلحہ نہيں ملا ہے اور دہشتگردی کے مقابلے کے لئے اس ملک پر بھروسہ نہيں کیا جاسکتا۔ شیخ حمید الھایس نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ترکی دہشتگردگروہوں کا اصلی حامی ہے اور بعض مطلوب فوجیوں اور دہشتگردوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، بعض عراقی حکام نے ترکی کا دورہ کیا اور داعش کے خلاف جنگ میں اس سے مدد کی اپیل کی ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲