اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے پیر کی شام، صحافیوں سے گفتگو میں تیس دسمبر 2009 کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی شک و شبہ اور شواہد کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ تیس دسمبر 2009 کے فتنے کے پیچھے اغیار کا ہاتھ تھا اور صرف کروڑوں عوام کی میدان عمل میں موجودگی کی بناپر، اس فتنے پر قابو پایاگیا، اور مقدس دفاع کے زمانے میں بھی عوام کی اسی ولوالہ انگيز موجودگی کے باعث ہی ملت ایران کامیاب و سرافرار ہوئی۔
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ نو دی مطابق تیس دسمبر 2009 کو عوام کی کروڑوں کی تعداد میں شاہراہوں پر موجودگی، ایک تاریخی دن تھا اور اس دن کی قدر دانی کی جانی چاہیے، کیونکہ عوام، رہبر انقلاب اسلامی ، ارضی سالمیت اور ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی بقا کی حمایت میں اہم و موثر کردار رکھتے ہیں۔
.....
169