29 دسمبر 2014 - 21:31
لاہور: انار کلی بازار میں آتشزدگی، متعدد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور کے انارکلی پلازہ میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں بارہ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر لاہور کے انارکلی پلازہ میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں بارہ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ انارکلی پلازہ میں آگ لگنے کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کا دم گھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا جبکہ کچھ افراد، آگ میں جھلس جانے کی بناء پر جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق انارکلی پلازہ میں یہ آگ، نچلے طبقے پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لکنے کے واقعے کے بعد عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے اور آگ پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲