28 دسمبر 2014 - 05:02
ایران اور دنیا کے تمام عیسائیوں کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں ایران اور پوری دنیا میں بسنے والے تمام عیسائیوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور پوری دنیا میں بسنے والے عیسائی برادری کے نام اپنے پیغام میں حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال دوہزارپندرہ کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ زمانے سے زيادہ آج عوام کو پیغمبروں کی صلح و آزادی کے پیغامات کی سخت ضرورت ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے اپنے پیغام میں مزيد کہا کہ عالم اسلام اور عیسائی برادری کے دانشمندوں کا سب سے بڑا وظیفہ یہ ہے کہ روشن و واضح طریقے سے الہی پیغامات سے عوام کو روشناس کرائیں اور دین خدا میں تحریف کرنے والوں سے ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ڈاکٹر روحانی نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنی قوم کو جو بہترین اور نجات بخش راستہ دکھایا وہ انبیاء الہی کا راستہ ہے اور یہی پیغمبراسلام ص کا بھی راستہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کو منزل کمال تک پہنچایا ۔

.......

/169