اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملٹری کورٹ کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ گڑھی خدابخش میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن مرحومہ بینظير بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ملٹری کورٹس کو اسی وقت تسلیم کریں گے جب یقین ہو کہ ان کا سیاسی استعمال نہیں ہوگا۔ آصف زرداری نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی ضرورت ہے لیکن فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسی قانون کی وجہ سے میں اور میاں صاحب جیل میں ہوں، کیونکہ ماضي میں بھی ایسا قانون آیا تھا اور ہمیں بہت سے مشکلات برداشت کرنی پڑی تھیں ، آصف زرداری کا اشارہ نواز شریف کی جانب تھا۔ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کی اپنی ماں کی برسی میں شریک نہ ہونے کے سلسلے میں افواہوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت کے کچہ مسائل کےباعث اپنی والدہ کی برسی میں شریک نہيں ہوسکے۔
.......
/169