27 دسمبر 2014 - 19:11
شام میں مذاکرات کی روسی تجویز کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے اگلے مہینے کے دوران مذاکرات سے متعلق روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اقوام متحدہ روس کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں تشدد میں کمی سے متعلق انجام پانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ روس نے اگلے مہینے کے دوران شام کی حکومت اور اس کے مخالفین کے نمائندوں کے غیر مشروط مذاکرات سے متعلق حال ہی میں ایک تجویز پیش کی ہے۔

.......

/169